خیبر پختونخواہ کے علاقے باجوڑ میں بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرو ل بم سے کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ، دھماکہ اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ایس ایچ او قابل شاہ اور ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد جائے وقوعہ پہنچ گئے تاہم ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ایس ایچ او کابل شاہ کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں میں حوالدار اور سپاہی شامل ہیں۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024