اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عوام کو ریلیف دینے کیلئے احساس راشن پروگرام کا اعلان

حکومت نے عوام کو بنیادی اشیائے خورونوش میں ریلیف دینے کے لیے احساس راشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کم آمدنی والے شہریوں کو آٹا، گھی اور دالوں میں 30 فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 2 کروڑ سے زائد کم آمدنی والے شہری ،احساس راشن پروگرام سے 30 فیصد سبسڈی پر آٹا، گھی اور دالیں قریبی کریانہ اسٹور سے خرید سکیں گے۔مستحق شہری احساس راشن پروگرام کی ویب سائٹ پر جائے گا اور اپنا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کا انداراج کرے گا، جانچ پڑتال کے بعد اگر کوائف درست پائے گئے تو اسے راشن کی خریداری پر رعایت ملے گی۔ احساس راشن پروگرام کے لیے صوبائی حکومت نے 15 ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت نے7 ارب روپے فراہم کیے ہیں، پروگرام 6 ماہ تک جاری رہے گا جس کے تحت شہری مختص کردہ کریانہ اسٹورز سے خریداری کر سکیں گے۔صوبائی حکومت کے مطابق احساس راشن پروگرام سمیت صوبے کے عوام کو آٹے پر 10 ارب روپے کی سبسڈی بھی دی جا رہی ہے۔احساس راشن پروگرام کے لیے کریانہ اسٹورز کا انتخاب یونین کونسل کی سطح پر کیا جائے گا جبکہ ہر دکاندار کو اس پروگرام کی آگاہی کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی تربیت دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker