وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھرسے آٹھ ہزارسے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ صوفیا،گرواورجوگیوں کی سرزمین پرسکھ یاتریوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔دوسری جانب بابا گرو نانک کی 552 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ اس حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریبا 3 ہزار ویزے جاری کر دیئے ہیں۔ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کو یہ ویزے مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974 کے پاکستان ۔ انڈیا پروٹوکول کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان اور کرتارپور میں گردوارہ دربار صاحب سمیت مختلف گردواروں کی یاترا کریں گے۔بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں مقیم ہزاروں سکھ یاتری اس تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔سکھ یاتری 17 سے 26 نومبر تک پاکستان میں بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔پاکستانی ہائی کمیش نیو دہلی کے مطابق سکھ یاتری ننکانہ صاحب اور کرتار پور صاحب پر حاضری دینگے۔
Related Articles
پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام؛ 15 سے زائد خوارج و افغان طالبان ہلاک و زخمی
ہفتہ, 28 دسمبر, 2024
انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک جاری رہے گا، ترجمان پاک فوج
جمعہ, 27 دسمبر, 2024
مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری
جمعہ, 27 دسمبر, 2024