پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید11 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 595 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 373 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 720، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار، بلوچستان میں 33 ہزار 391، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 400، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 275 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 13 لاکھ 52 ہزار 792 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 862 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 27 ہزار 688 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 595 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 972، سندھ میں 7 ہزار 600، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 790، اسلام آباد میں 948، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Related Articles
پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام؛ 15 سے زائد خوارج و افغان طالبان ہلاک و زخمی
ہفتہ, 28 دسمبر, 2024
انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک جاری رہے گا، ترجمان پاک فوج
جمعہ, 27 دسمبر, 2024
مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری
جمعہ, 27 دسمبر, 2024