
اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار۔ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کے روز بھی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے موضع ریاڑہ، کری روڈ سے ملحقہ سرکاری زمین پر بنایا غیر قانونی مکان بھاری مشینری کی مدد سے مسمار۔ یہ تعمیرات تقریبا 2 کنال سرکاری اراضی پر زیر تعمیر تھا۔ اسی طرح سیکٹر E-10 اور E-11 کے درمیانی گرین بیلٹ میں قائم غیر قانونی بھینسوں کے باڑوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ ابتدائی طور پر گرین بیلٹ کی اراضی میں بنائی گئی 10 بھینسوں کے باڑے اور 1 کمرے کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا جبکہ باقی قابضین سرکاری اراضی از خود خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دئیے۔ بعدازاں سیکٹر G-7/2 میں گرین بیلٹ سے 2 غیرقانونی فینسز اکھاڑے گئے جبکہ 1 تعمیراتی مٹیریل فروخت کرنے والا ٹھیہ بھی بھاری مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔