اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نیب کی گرفتاری سے بچنے کیلئے آغا سراج درانی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )نیب کی گرفتاری سے بچنے کیلئے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،ضمانت قبل از از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی،عدالت عظمیٰ سے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا ۔۔تفصیلات کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔سندھ ہائیکورٹ نے سراج درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی،آغا سراج درانی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کے منافی ہے،سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا، عدالت عظمی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوے ضمانت کی درخواست منظور کرے آغا سراج درانی ضمانت خارج ہونے کے بعد سے روپوش ہیں۔نیب نے آغا سراج درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker