اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

متحد ہو کر حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے’بلاول بھٹو

اسلام آباد،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد،بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور قمر زمان کائرہ بھی موجودتھے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا اسعد محمود اور مولانا صلاح الدین ایوبی ملاقات کے موقع پر موجودتھے،ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی جارہی ہے،بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گلے ملے۔بلاول کو مولانا سے گلے ملتے وقت صحافی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہارکیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ کیا کہ آپ بزرگ سیاست دان ہیں، تین نسلوں سے ہمارا رشتہ ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور احتساب کے حوالے سے قوانین پر پارلیمان میں مشترکہ لائحہ عمل مزید کامیابیوں کا سبب بن سکتا ہے،پارلیمان کے ذریعے ہی حکومت کی پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کی پارلیمان میں حالیہ شکستیں اپوزیشن کی بڑی کامیابیاں ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ایک بل کامیاب ہوا، پارلیمان میں اتحاد کی وجہ سے اپوزیشن کا بل پاس ہوا، آئندہ بھی متحد ہو کر حکومت کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، یہ سب متحدہ اپوزیشن کی حکومت کیخلاف کامیابی ہے، سیاسی جماعتوں نے پوری قوت سے حکومتی کوشش ناکا م بنا دی، پارلیمان سے باہر اتحاد پر کوئی بات نہیں ہوئی، حکومت کو پارلیمان میں شکست کا سامنا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم میں واپسی پر بات نہیں ہوئی، پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن رات کے اندھیرے میں موخر کیا گیا، اپوزیشن نے متحد ہو کر حکومت کی سازش کو ناکام بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker