اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

موجودہ دور حکومت میں جنس کی تبدیلی کیلئے 28 ہزار سے درخواستیں

اسلام آباد،موجودہ دور حکومت میں 28 ہزار 723 شہریوں نے جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دی۔وزارت داخلہ نے جنس تبدیلی کیلئے دائر درخواستوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی۔وزارت داخلہ کے مطابق شہری طبی وجوہات کی بنا پر جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دائر کرتے ہیں،سال 2018-21 تک 28ہزار 723 شہریوں نے جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دی،اس دوران 16530 مردوں نے مرد سے عورت میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دی۔وزارت داخلہ کے مطابق اس دوران 12154 عورتوں نے عورت سے مرد میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دی،9 مردوں نے مرد سے ٹرانسجینڈر میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دی،21 ٹرانسجینڈرز نے ٹرانسجینڈر سے مرد میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دیں جبکہ9 ٹرانسجینڈرز نے ٹرانسجینڈر سے عورت میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker