اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اب دن میں صرف3 بار گیس فراہم کی جائے گی، وفاقی وزیرتوانائی نے خبردار کردیا

اسلام آباد،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سردیوں میں ایک دن میں 3 دفعہ ، ناشتہ ، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے وقت گیس دستیاب ہوگی ۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ہفتے میں تین دن گیس فراہمی کی اگر خبر ہے تو درست نہیں ، روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ، مذاکرات کے نئے دور کیلئے دو سے تین روز میں روس کا وفد دوبارہ آئے گا ۔ نومبر اور دسمبر کیلئے 11 اور کارگوز لئے ہیں ۔جس پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے سوچیں ، آپ نے ایل این جی پر شاہد خاقان اور مفتاح کو جیل میں ڈالا اور اب اس سے مہنگی گیس خرید رہے ہیں ۔ آپ کے خلاف نیب میں کون جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker