اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملک میں چینی کے ذخائر اور فی کلو قیمتوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت صنعت و پیداوار نے ملک میں چینی کے ذخائر اور فی کلو قیمتوں کی تفصیلات پیش کیں۔ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق اس وقت شوگر ملز کے پاس 0.388ملین میٹرک ٹن موجود ہے ،درآمدی چینی کے ذخائر شامل کرکے ملک میں 0.635ملین میٹرک ٹن چینی موجود ہے،اس ماہ 29نومبر تک 0.485ملین میٹرک ٹن چینی کی ضرورت ہوگی ۔وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا کہ 15نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع ہورہی ہے جس سے چینی کی قیمت نیچے آجائے گی ،ملک کے 17بڑے شہروں میں چھ ہفتوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100روپے سے 107روپے رہی ہے۔وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا کہ 2 ستمبر سے 7اکتوبر تک فی کلو قیمت 106سے108روپے رہی ،14اکتوبر سے چینی کی قیمتیں کم ہوکر 100روپے پر آگئی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker