اہم خبریںبین الاقوامیپاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کویت کا سرکاری دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کویت کا سرکاری دورہ،نیول چیف کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف، کویتی بحریہ کے سربراہ اور دیگر عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیںجس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کاکویت کا سرکاری دورہ۔نیٹ نیول چیف کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف، کویتی بحریہ کے سربراہ اور دیگر عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے علاقائی و سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔نیول چیف کو کویتی بحریہ کی استعداد کار کے حوالے سے آپریشنل بریفنگ بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker