اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نااہلی کیس، فیصل واوڈا کی سماعت رکوانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کا 12 اکتوبر کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل فیصل واوڈا نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کامیابی کے 60 روز میں اہلیت کا فیصلہ کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن کی کارروائی روکی جائے، ای سی پی کے فیصلہ کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ 60 روز میں فیصل واوڈا کیخلاف درخواست آچکی تھی، آپ اپنی بے گناہی ثابت کریں، اگر آپ کے ہاتھ صاف ہیں تو الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے دیں، آپ کو الیکشن کمیشن کی کارروائی سے کیا ڈر ہے؟ آپ کی درخواست ناقابل سماعت، مسترد کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker