پاکستانتازہ ترینکھیل

تین بالوں پر 3چھکے کیوں کھائے ؟شاہد آفریدی،شاہین پر برس پڑے

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے بعد جہاں شائقین کرکٹ حسن علی کو قصور وار ٹھہرا رہے ہیں، وہیں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ حسن علی نے کیچ چھوڑا جو ایک بڑی غلطی تھی، لیکن اس کایہ مطلب نہیں تھا کہ شاہین آفریدی اگلی تین بالوں پر تین چھکے کھا لیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ کی اتنی پیس ہے آپ میں اتنی سمجھ ہونی چاہیے، کہ آپ تھوڑا سا باہر بال کر کے یارکر کرتے، انہوں نے کہا کہ میں صاف کہوں گا کہ شاہین نے خراب باولنگ کی ہے، کیچ چھوٹ گیا تو چھوٹ گیا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہمت ہار جاو گے آپ کو کم بیک کرنا چاہیے تھا۔گزشتہ روز 19ویں اوور میں جب آسٹریلوی ٹیم کو 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو حسن علی نے شاہین کی گیند پر میتھیو ویڈکا کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد شاہین نے تین بالوں پر تین چھکے کھا کر اسکور پورا کرا دیا۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اور اب 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کی جنگ ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker