پاکستان

مہنگائی سے شہری زندگی کی بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں،مریم ادریس

راولپنڈی (آئی پی ایس )سماجی وانسانی حقوق کی کارکن مریم ادریس نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب پریشان ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پہنچ سے دور ہیں،حکومت کو چاہیے ایسے اقدامات کرے کہ عوام کو ریلیف ملے اور مشکلات کم ہوں، مہنگائی کی وجہ سے شہری زندگی کی بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں، ادویات کی قیمتیں ہوں، چینی، آٹے کی قیمتیں ہوں، دالوں کی قیمتوں ہوں یا پھر سبزیوں، پھلوں کی قیمتیں ہوں غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں عوام کہاں، کس کے پاس جائیں؟ وسائل کا صحیح استعمال کر کے مشکلات و مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے حکومت کو ٹیکسز کا ایسا نظام بنانا چاہیے کہ غریب اور مڈل طبقے پر بوجھ نہ پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، سماجی کارکن مریم ادریس کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے بڑھنے کی جوبھی وجوہات ہیں حکومت اور متعلقہ اداروں کوچاہیے کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کریں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو بہتر بنایا جائے، ایک چیز کی اگردس دن پہلے ستر روپیفی کلو قیمت ہوتی ہے تواس کی قیمت دس دن کے اندر ڈبل کیسے ہو جاتی ہے متعلقہ اداروں کو متحرک ہو کر اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی، عوام مافیاز کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں مجبور ہیں کیونکہ گھر کا چولھا بھی چلانا ہے، مریم ادریس کا کہنا ہے کہ میری اپیل ہے کہ خدارا حکومت عوام کے لیے سوچے اور ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کا کوئی راستہ نکالے اور مافیاز کو قانون کے شکنجے میں لیں تب ہی غریب عوام کو کوئی ریلیف مل سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker