اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد، ناقص کارکردگی پر چار ایس ایچ اوزمعطل،6نئے تعینات،نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد(آئی پی ایس ) ناقص پرفارمنس پر چار تھانہ جات کے ایس ایچ اوزمعطل،ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد کے 06 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کردئیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تھانہ سہالہ، تھانہ کھنہ، تھانہ کورال اور تھانہ کراچی کمپنی کے ایس ایچ اوز معطل،تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ اوز کو ریسکیو15رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز میں انسپکٹر تصدق حسین کو ایس ایچ او تھانہ سہالہ تعینات کردیا گیا۔ انسپکٹر سہیل احمد ایس ایچ او تھانہ کھنہ، سب انسپکٹر شاہد زمان ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی، سب انسپکٹر فضل خالق ایس ایچ او کورال، سب انسپکٹر ندیم طاہر ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور سب انسپکٹر بلال احمد کو ایس ایچ او تھانہ آبپارہ تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ ہمیں اللہ کریم نے لاکھوں لوگوں میں سے عوام الناس کی خدمت کے لئے چنا ہے، اگر ہم اپنے فرائض احسن طریقے اور نیک نیتی سے ادا نہیں کرسکتے تو ہمیں یہ وردی پہننے کا کوئی حق نہیں، نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز اپنے فرائض نیک نیتی، شہریوں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ سرانجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker