اسلام آباد(آئی پی ایس ) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ تھانہ کھنہ،کورال اور کراچی کمپنی کا اچانک دورہ، دورہ کے دوران تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کا جائزہ، تھانوں میں آئے ہوئے سائلین سے پولیس کے رویے کے بارے میں آگاہی حاصل کی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کو ناقص کارکردگی اور جرائم کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانے میں ناکام رہنے والے تمام ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کو فوری تبدیل کرنے کا حکم، ایسے تمام ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم ،زونلز ایس پی اور ایس ڈی پی اوز کو ہیومن ریسورسز، انٹیلی جینس کی بنیاد پر سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت، فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی کو اپناتے ہوئے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت، زیر تفتیش مقدمات اور زیر التوا چالان جو جلدازجلد یکسو کرنے کی ہدایت،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر اور شہریوں کے ساتھ نامناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے اقدامات سے ناصرف شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوگا بلکہ عوام میں پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
Related Articles
صدر پاکستان کا دورہ چین: دونوں ممالک کا افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور
جمعرات, 6 فروری, 2025
حضرت امام حسین ؑاور حضرت عباس بن ؑکے جشن ولادت کی تقریب حاجی فاضل عباس صالح العوز کی سربراہی میں 7رکنی وفد کی شرکت
جمعرات, 6 فروری, 2025