
پٹرولنگ پولیس پکھی موڑ نے تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوران کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں ۔بورے والا وہاڑی روڈ پر تیز رفتار گجر طیارہ کے خلاف ماچھیوال مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ہائی وے پٹرول آفیسراحمد رضا نے کہا کہ تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے،تیز رفتاری مقابلہ بازی کرنے والے بس ڈرائیور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بورے والہ وہاڑی روڈ پر بس گجر طیارہ BSF-222 ڈرائیور شاہد علی ولد ارشاد سکنہ عارفوالہ پاکپتن سواریوں سے کھچا کھچ بھر کر بس کو ہوا میں اڑاتا ہوا آرہا تھا۔چیک کرنے پر ڈرائیونگ لائسنس بھی جعلی پایا گیا۔پٹرولنگ پولیس پکھی موڑ نے کارروائی کرتے ہوئے بس اور ڈرائیور کو تھانہ ماچھیوال میں بند کرکے مقدمہ نمبر692/21درج کروادیا۔