لاہور(آئی پی ایس )پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں میں ہی امتحانات لینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے آئندہ سال کیلئے پورے نصاب سے سکولوں میں امتحانات کے انعقاد کی پالیسی جاری کر دی، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سال 2022 کے امتحانات کی پالیسی جاری کر دی ۔ پالیسی کے مطابق پہلی اور دوسری جماعت کے طلبا کا زبانی امتحان سکول میں لیا جائے گا جبکہ تیسری سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کا تحریری امتحان سکول کی سطح پر ہی ہوگا۔ذرائع کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے فراہم کردہ ڈیٹا بینک سے ہی امتحانی پرچہ لیا جائے گا۔ کمیشن انگریزی، اردو، ریاضی، جنرل نالج، اسلامیات اور کمپیوٹر ایجوکیشن کے مضامین کے سوالات سکولوں کو فراہم کرے گا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو امتحانی پرچوں کا نمونہ فراہم کرنے کے پاپند ہوں گے۔
Related Articles
یونیورسٹی آف سرگودھاساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ زوالوجی کی میزبانی کرے گی
پیر, 7 اکتوبر, 2024
گورنرپنجاب نے پرنسپل ایچی سن کالج کی چھٹی منظورکرلی،قائم مقام انتظامی کمیٹی مقرر
منگل, 26 مارچ, 2024