اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشیدکی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں وزیراعلی گلگت بلتستان نے ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
Related Articles
انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک جاری رہے گا، ترجمان پاک فوج
جمعہ, 27 دسمبر, 2024
مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری
جمعہ, 27 دسمبر, 2024