اہم خبریںپاکستانتجارت

پاکستان کو ادھار پر تیل اور گیس خریداری کی سہولت مل گئی

پاکستان کو ادھار پر تیل اور گیس خریداری کی سہولت مل گئی۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سالانہ 76کروڑ15لاکھ ڈالرز فراہم کرے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے تیل اور گیس کی خریداری کرسکے گا، پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالرز کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق رقم سے پاکستان خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی درآمد کرے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، پارکو اور پاکستان ایل این جی کیلئے درآمد کی سہولت ہوگی جبکہ اس مالی سہولت کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker