![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/09/Army-Chief-2.jpg)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی توجہ سےافغانستان میں انسانی المیےکو روکا جا سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطےخصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں برطانیہ کےکردار کو اہمیت دیتاہے پاکستان برطانیہ کیساتھ باہمی تعلقات کومزیدفروغ دینےکاخواہاں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ عالمی توجہ سےافغانستان میں انسانی المیےکو روکا جا سکتا ہے افغان عوام کی اقتصادی بہتری کیلئےمربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نےافغان صورتحال پر پاکستان کےکردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔