![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/11/Kamil-Ali-Agha.jpg)
اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ اجلاس ،حکومتی اتحادی کی جانب سے 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ، ق لیگی سینیٹر کامل علی آغا کی جانب سے 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی ،ایوان بالا نے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ کامل علی آغا نے کہا کہ علامہ اقبال کی سالگرہ پرہمیشہ چھٹی ہوتی تھی،میری خواہش ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال کی جائے، چئیرمین سینیٹ نے معاملہ کابینہ اور حکومت کے حوالے کردیا،چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ حکومت کے جواب سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔