اسلام آباد (آئی پی ایس )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے نومبر کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت پندرہ اعشاریہ چھ سات نو ایک ڈالر فی یونٹ اور سوئی سدرن سسٹم پر پندرہ اعشاریہ چار دو پانچ نو ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی، اوگرا نے نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0اعشاریہ1037 ڈالر جبکہ سوئی سدرن کیلئے قیمت میں 0اعشاریہ1021 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15اعشاریہ6791 ڈالر فی یونٹ اور سوئی سدرن سسٹم پر 15اعشاریہ4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل اکتوبر میں سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 15اعشاریہ7828 ڈالر فی یونٹ اور سوئی سدرن کیلئے قیمت 15اعشاریہ5280 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
Related Articles
صدر پاکستان کا دورہ چین: دونوں ممالک کا افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور
جمعرات, 6 فروری, 2025
حضرت امام حسین ؑاور حضرت عباس بن ؑکے جشن ولادت کی تقریب حاجی فاضل عباس صالح العوز کی سربراہی میں 7رکنی وفد کی شرکت
جمعرات, 6 فروری, 2025