اہم خبریںپاکستانٹیکنالوجی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس کی ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے ٹیکنالوجی ایجوکیشن کے مسائل پر ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن نے ملاقات کی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی زیر صدارت انجینئرنگ ٹیکنالوجی گریجویٹس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تفصیلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینیٹر نعمان وزیر خٹک، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نجیب ہارون، چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل سید امتیاز حسین گیلانی اور ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن (ایٹا پاکستان)کے وفد نے ایڈوائزر محمد منیر اختر کی سربراہی میں شمولیت کی۔ صدر ایٹا پاکستان سید علی حسن نے ٹیکنالوجی گریجویٹس کو درپیش مسائل پر تفصیل بریفنگ دی جس کے بعد وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور تمام شرکا نے ہونے والی نا انصافیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل سید امتیاز حسین گیلانی نے ٹیکنالوجی گریجویٹس کے لیے علیحدہ سروس سٹرکچر بنانے اور موجودہ پاس آؤٹ گریجویٹس کو فوری ریلیف دینے پر زور دیا۔ چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نجیب ہارون نے انجینئرنگ ٹیکنالوجی گریجویٹس کے مسائل حل کروانے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سینٹر نعمان وزیر خٹک نے انجینئرز اور ٹیکنالوجسٹس کے درمیان اوپن میرٹ اور مثبت کمپٹیشن پر زور دیا۔ ملاقات کے آخر پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی دونوں شعبہ جات کی ترقی کے ساتھ وابستہ ہے۔ انھوں نے انجینئرنگ کے داخلوں میں مخصوص کوٹہ کی بجائے اوپن میرٹ کا اعلان کرنے اور ٹیکنالوجی گریجویٹس کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کیںجس پر تمام شرکا نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker