اسلام آباد, حکومت نے مشترکہ اجلاس ملتوی کیوں کیا ،وجوہات سامنے آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مشترکہ اجلاس بلایا اور چند منٹوں کے بعد موخر کردیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس موخر کرنیکا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ظہرانے میں ایک سو ساٹھ کے قریب ایم این ایز اور سینیٹرز شریک ہوئے، اتحادیوں نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معاملے پرحکومت کی حمایت سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رہنما پی پی خورشید شاہ سے رابطہ کر کے مشترکہ قانون سازی میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ، خورشید شاہ نے مشترکہ اجلاس موخر کرنے کی تجویز دی، اسپیکر اسد قیصر ،وزیر خارجہ شاہ محمود اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی بھی اجلاس موخر کرنے کی حمایت پر مشترکہ اجلاس موخر کر دیا گیا ۔