اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں زکوة کی ادائیگی بائیو میٹرک نظام کے تحت ہوگی، علی نواز اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں زکوة کی تقسیم کے لیے بائیو میٹرک نظام پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اتفاق ہو گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اگلی زکوة کی ادائیگی بائیو میٹرک کے ذریعے ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں زکوة کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا

اس موقع پر اسلام آباد کی ضلعی زکوة کمیٹی کے صدر تجمل شاہ، ڈسٹرکٹ زکو ةممبر جلال بچلانی، وزارتِ خزانہ، تخفیف غربت، آئی سی ٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام موجود تھے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ زکوة اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے اور اس کی تقسیم میں شفافیت کو برقرار رکھا جانا چاہیے یہی وجہ ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد ضلع میں زکو ةکی تقسیم بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ حق دار کو دینا ہی حقیقی نیکی ہے۔علی نواز اعوان نے ضلعی زکو ةکمیٹی کو ہدایت کی کہ زکو ةکی ادائیگی جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker