اہم خبریںخیبر پختونخواہعلاقائی

کسٹم حکام کی انگور اڈا گیٹ پر غیر قانونی اشیا کی درآمدکی خبروں کی تردید

وانا(حفیظ وزیرسے)انگور اڈا گیٹ کسٹم عملے کے خلاف شائع شدہ خبر بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد ہے ۔

کسٹم حکام نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 4نومبر 2021 کو ایک اردو روزنامہ میں ایک خبر شائع ھوئی تھی جس میں انگور اڈا کسٹم عملے کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت خبر شائع ھوئی تھی جس میں کھا گیا تھا کہ انگور اڈا گیٹ پر غیر قانونی اشیا کی درآمدات ہو رہی ہے ۔کسٹم حکام کا مزید کھنا تھا کہ الحمدللہ گزشتہ سال 2020 کو ھماری ٹیکس کلکیشن صرف گیارہ کروڑ تھا جبکہ اس سال یعنی 2021 کو ساٹھ کروڑ ٹیکس کلیکشن کیا جو سرکاری خزانے جمع ھوچکے ھیں،وہاں کے رھنے والے قبائلی عمائدین کا کھنا تھا کہ سینکڑوں میل دور بیٹھے صحافی حضرات سے اپیل ھے کہ وہ بے بنیاد خبریں کسٹم حکام کے خلاف نہ چلائے کیونکہ کسٹم عملا دیانتداری سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رھی ھے. کسٹم عملا اپنے رولز ریگولیشن کے مطابق اپنی ڈیوٹیاں کرھی ھے لھذا کسی کوئی حق حاصل نھی کہ وہ جو انگور اڈا دیکھا تک نھی وہ اخبار میں کسٹم حکام کے خلاف خبر چھپوائے. عمائدین کا مزید کھنا تھا کہ کمی بیشی ھوگی کیونکہ ابھی بمشکل دوسرا سال ھے کہ انگور اڈا کسٹم ٹرمینل نے کام شروع کیا ھے. کسٹم عملے کے لیے ابھی تو رھنے کے لیے جگہ ناکافی ھے اور بھی بھت سے سھولیت سے کسٹم عملا اور تاجر برادری محروم ھیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker