اہم خبریںپاکستان

کلبھوشن بل سمیت اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب

اسلام آباد، صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی نے مجلس شوری(پارلیمنٹ)کا مشترکہ اجلاس کل جمعرات دن 11 بجے پارلیمنٹ ہائو س میں طلب کر لیا ہے۔

صدر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ، ادارہ جاتی اصلاحات اور کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق قانون سازی کی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے اپنے اور اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، ادھر اپوزیشن نے بھی مشترکہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker