اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سنیپ چیکنگ ،12ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سنیپ چیکنگ کا عمل جاری ،رات گئے سنیپ چیکنگ کے دوران 12 ملزمان گرفتار، قبضے سے 3 کلاشنکوف، 6 پسٹل، 1ایم پی فائیو گن،1بارہ بور گن ایک 223 بور گن و ایمونیشن اور منشیات برآمد،پانچ ویگو ڈالے، ایک پراڈو گاڑی اور بغیر کاغذات کے 12موٹر سائیکلز کو بھی مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر قانونی آتش بازی کا سامان بھی بڑی تعداد میں قبضہ پولیس میں لیا گیا ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر تحقیقات شروع کردی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ سنیپ چیکنگ کا مقصد شہر کو پر امن شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے،معاشرے کا امن وسکون تباہ کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،سنیپ چیکنگ کا یہ عمل جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker