
اسلام آباد، الیکشن کمیشن کو فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد اور ووٹرز فہرستوں میں نظرثانی مہم میں تاخیر کا خدشہ
الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے لیے وزارت خزانہ کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔الیکشن کمیشن نے 3 نومبر کو وزات خزانہ کو فنڈ کی فراہمی کے لیئے خط لکھا۔جس میں 4 صوبوں کے بلدیاتی انتخابات اور ووٹرز فہرستوں میں نظرثانی مہم کے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ کی طرف تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا،فنڈز بروقت جاری نہ کرنے پر خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا،وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی اور حلقہ بندیاں بھی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں، کنوٹنمنس کے انتخابات کے دوران بھی الیکشن کمیشن اور وزارت خزانہ میں فنڈز کے معاملہ پر تنازع پیدا ہوا تھاخیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلا مرحلہ کے لیے پولنگ 19 دسمبر کو شیڈول ہے۔