اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات پارلیمنٹ ہاوس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوئی جس میں حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اس موقع پر شہبازشریف نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی کی مبارک باد دی ۔دونوں رہنماوں کا پارلیمانی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں مسلم (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کا مل کر حکومتی قانون سازی روکنے پر اتفاق کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ قوانین کی منظوری کو بلڈوز کیا گیا تو اپوزیشن شدید ردعمل دے گی۔
Related Articles
انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک جاری رہے گا، ترجمان پاک فوج
جمعہ, 27 دسمبر, 2024
مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری
جمعہ, 27 دسمبر, 2024