اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس کی ججز کی تعیناتی کیلئے تین ناموں کی سفارش

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے تین ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے نام سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کردیے گئے ۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ججز کی تعیناتی کے لیے تین ناموں کی سفارش کردی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ناموں میں بیرسٹر سردار اعجاز، ارباب محمد طاہر اور سمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 23 نومبر کو طلب کر لیا ۔سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں بھیجے گئے تین ناموں کا جائزہ لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker