کھیل

وہاڑی: سائیں رب راکھاسرکار میلہ میں کبڈی کاشاندارمیچ

وہاڑی کے نواحی علاقہ موڑ رب راکھا میں برصغیر پاک وہندکے معروف روحانی بزرگ حضرت علی محمدالمعروف سائیں رب راکھاسرکارکے سالانہ عرس کے آخری دن کبڈی کاشاندارمیچ کھیلاگیاجس میں ملک کے نامورکھلاڑیوں نے اپنے کھیل کے جوہر دکھائے۔عرس اور میلے پنجاب کی ثقافت کا اہم حصہ ہیں وہاڑی کے نواحی علاقہ موڑرب راکھامیں سائیں رب راکھاسرکارکے میلہ میں رائل کنگ یوایس اے الیون چیچہ وطنی اورآزادکبڈی کلب فیصل آبادکی ٹیموں کے درمیان کبڈی کاشاندارمیچ کھیلاگیاجوکہ رائل کنگ یوایس اے الیون نے 30کے مقابلہ میں 40پوائنٹ سے جیت لیا۔دونوں ٹیموں میں قومی کبڈی ٹیم کے متعددکھلاڑی شامل تھے ،ان کھلاڑیوں نے اپنی طاقت اورفن کازبردست مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کوتفریح کابہترین موقع فراہم کیا۔ اس موقع پرچیئرمین لوکل کونسلزپنجاب زاہداقبال چوہدری،پاکستان نژادجرمن بزنس مین چوہدری تیمور اسلم اورممبرضلع کونسل ملک محمدریاض مسوان مہمان خصوصی تھے ۔زاہداقبال چوہدری کاکہناتھاکہ کبڈی پنجاب کی ثقافت کااہم کھیل ہے جس میں ہرکھلاڑی انفرادی طورپراپنی طاقت کامظاہرہ کرتاہے جبکہ کھلاڑیوں کاکہناتھاکہ حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے پنجاب سے کبڈی کاکھیل ناپیدہوتاجارہاہے حکومت کوچاہئے کہ اس کھیل کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کرے کبڈی میچ دیکھنے والے شائقین نے کہاکہ ہم عرس انتظامیہ کاشکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے علاقہ کی عوام کیلئے کوروناوباکے خاتمہ کے بعدتفریح کااہتمام کیاان میلوں کامقصدپنجاب کی ثقافت کواجاگرکرنے کے ساتھ سستی اورمعیاری تفریح مہیاکرناہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker