اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کا نیا قانون لانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت میں سندھ حکومت نے نیا قانون لانے کے لیے مہلت مانگ لی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیایہ بھی انتباہ کیا کہ اگرآپ نیا قانون نہیں لائیں گے تو پرانے قانون پر ہی حلقہ بندیاں کردیں گے، جمعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات ہونے چائیں ،کراچی کو نظرانداز کیا جارہا ہے ،کراچی میں میگا سٹی کا نظام رائج ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن پیش ہوئے اور کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں، الیکشن کمیشن سندھ حکومت کو پابند کرے،ان سے ٹائم لائن مانگے۔الیکشن کمیشن نیسندھ حکومت کے مہلت مانگنے پر ریمارکس دیے کہ اگرآپ نیا قانون نہیں لائیں گے تو پرانے قانون پر ہی حلقہ بندیاں کردیں گے،الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے سندھ حکومت کا موقف تھا کہ مردم شماری کے نتائج کی اشاعت کا مسئلہ ہے، اب تو مردم شماری کے نتائج کی اشاعت ہوئے بھی6 ماہ کا وقت گزر چکا ہے، کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیں۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔میڈیا سے گفتگو میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات ہونے چائیے، کراچی کو نظرانداز کیا جارہا ہے ،کراچی میں میگا سٹی کا نظام رائج ہونا چا ہیے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہاسیاسی بنیادوں پر بلدیاتی اداروں میں بھرتیاں ہورہی ہیں،سندھ میں آبادی کے اصول پر حلقہ بندیاں ہوں کراچی کی تین کروڑ کی آبادی ہے ،کراچی کو اپنا حق دیں،بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو پھر ہر فورم پر اواز اٹھائیں گے ۔جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا الیکشن کمیشن میں کراچی کا مقدمہ لڑنے آئے ہیں،نیپرا میں کراچی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں سندھ حکومت کو پندرہ دنوں سے زیادہ وقت نہ دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker