پاکستانتازہ ترین

کاکنڑہ زمینی تنازعہ:زلی خیل اور دوتانی قبائل میں صلح کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

وانا(حفیظ وزیر)اسسٹنٹ کمشنر وانا سب ڈویژن کے ساتھ احمدزئی وزیر کا جرگہ منعقد ہوا ،جرگہ سے اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان نے کہا کہ کارکنڑہ تنازعہ کی حد بندی پر زلی خیل اور دوتانی قبائل غلط فہمی اور غلط افواہوں کے شکار ہوگئے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ خلوص نیت سے دونوں قبائل کے مابین حدبندیاں میں مصروف ہے۔احمدزئی وزیر جرگہ کے اراکین زلی خیل قبیلہ کے قومی مشران سے اس حوالے سے بات کرنے روانہ ہوگئے ۔واضح رہے کہ پولیس اور ایف سی کے جوان متنازعہ علاقہ میں موجود ہے۔تاہم کاکنڑہ زمینی تنازعہ زلی خیل اور دوتانی قبائل کے مابین 120 سالہ پرانا مسئلہ ہے جس پر دونوں قبائل کے کئی مرتبہ خون خرابہ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker