
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلے،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ20کے محمد ندیم ابڑو جو پنجاب حکومت کے ماتحت کام کر رہے تھے کی ذمہ دارای سندھ کے حوالے کردی گئی ،ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ19کے آفیسر محمد سلیم جو اس وقت گلگت بلتستان میں تعینات ہیں ان کی خدمات بھی سندھ کے حوالے کردی گئی ہیں ،اسی طرح پولیس سروس کے گریڈ20کے آفیسرز آغا محمد یوسف،محمد یوسف ملک اورسلیمان سلطان رانا جو حکومت پنجاب کے ماتحت کام کر رہے تھے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔