![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/08/Punjab-govt.jpg)
لاہور، پنجاب بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، 10افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خانیوال سید وسیم حسن کو اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی تعینات کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیر والا مدثر ممتاز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، سیکشن آفیسر محکمہ ہیومن رائٹس محمد اویس کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ تعینات کر دیا گیا ، تعیناتی کے منتظر طارق محمود کو اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیروالا تعینات کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر بھکر انور علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی ڈسپوزل پر عبدالرزاق کو اسسٹنٹ کمشنر بھکر تعینات کر دیا گیا ہے ، تعیناتی کے منتظر محمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں تعیناتی کی منتظر شگفتہ جبین کو اسسٹنٹ کمشنر چوا سیدن شاہ تعینات کر دیا گیا ہے ، تعیناتی کے منتظر غلام عباس کو جنرل اسسٹنٹ (ریونیو)اٹک تعینات کر دیا گیا ہے ، سیکشن آفیسر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر غلام سرور کو اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔