![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/11/cda-3.jpg)
اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)کے چیئرمین عامر علی احمد سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیدران نے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدادارین نے گزشتہ برسوں کے منصوبوں اور انکی تکمیل پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کاکردگی کو سراہا، اس موقع پر نو منتخب عہدادارین نے اسلام آباد کی تاجر برادری کی طرف سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی وجہ سے اسلام آباد میں تاجر برادری کو کافی آسانیاں پیدا ہوئیں ہیں اور کاروبار کو بھی فروغ ملا ہے ،علاوہ ازیں کہوٹہ ٹرائی اینگل میں مرکزی شاہراہوں سمیت رابطہ سڑکوں کی تعمیر پر بھی عہدادارین کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیدران کی جانب سے کوہٹہ ٹرائی اینگل روڈ کی شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بحالی کے کام کی بھی درخواست کی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں کی بحالی اور مرمت کا کام ہونے کے فورا بعد سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع کیا جائے۔ جبکہ اسلام آباد کے علاقے ہمک ٹائو ن میں تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے بھی احکامات سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبوں کو جاری کئے گئے۔ مزیدبرآں اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا سیکٹر آئی نائن میں مرکزی شاہراہ کی ازسرنو تعمیر کو مکمل کر لیا گیا ہے جسکا باقاعدہ افتتاح جمعہ کے روز کردیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے چیمبر آف کامرس کے عہدادارین کو بتایا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے لئے عنقریب ون ونڈو کا بھی افتتاح کردیا جائے گا، جسکو اس ماہ آپریشنل کردیا جائے گا۔ اس ون ونڈو سے شہریوں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے میسر ہونگی جس سے شہریوں بالخصوص تاجر برادری کو سہولت میسر آ ئے گی۔