اسلام آباد ، حکومتی اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا گیا ،اجلاس ساڑھے تین بجے کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو گا۔
اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس سے منظوری کیلئے بلز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کو بلز پر بریفنگ کے لیے مدعو کیا گیا ہے ، مختلف وزارتوں کے افسران ارکان پارلیمنٹ کو بلز بارے بریفنگ دیں گے،چیف وہیپ عامر ڈوگر نے ارکان پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔