اہم خبریںپاکستان

کلبھوشن و دیگر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب

اسلام آباد ، وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے سے متعلق حتمی مشاورت کی گئی اور 11 نومبر کو صبح 11 بجے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ممکنہ قانون سازی پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دی اور کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی و قانونی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور ادارہ جاتی اصلاحات پر قانون سازی کروائی جائے گی۔بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس سے متعلق قانون سازی بھی کروائی جائے گی۔کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے اور سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور اتحادی ارکان قومی اسمبلی اور سینٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم کی جانب سے ارکان کو بدھ کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں سہ پہر 2 بجے ظہرانہ کا اہتمام کیا جائے گا، عمران خان ظہرانہ کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم مختلف قومی امور پر ارکان اسمبلی اور سینٹرز کو اعتماد میں لیں گے، قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker