اسلام آبادعلاقائی

اسلام آباد میں لہتراڑ روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے پیر سے جاری آپریشن کے تسلسل میں لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھر پور کارروائی کی۔ آپریشن کھنہ پل سے شروع کیا گیا جو برما پل تک جاری رہا۔ اس آپریشن کے دوران روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کو ہٹادیا گیا جبکہ دوکانوں کے باہر قائم درجنوں غیر قانونی اسٹالز بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کئے گئے۔ علاوہ ازیں اس آپریشن میں تجاوزات کنندگان کا 09 ٹرک سامان بھی ضبط کیا گیا۔ اس کے علاوہ سیکٹر آئی 8 فور میں گھروں کے باہر قائم تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران گھروں کے باہر سے 7 پارکنگ شیڈز بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردئیے علاوہ ازیں بری امام کے علاقے ڈھوک نڑیل اور ڈھوک ٹھٹھی میں سرکاری اراضی پر نئی بننی والی 2 چاردیواریوں کو بھی مسمار کردیا گیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے اور،سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker