کھیل

کوشش کریں گے کہ جیت کے تسلسل کو سیمی فائنل تک برقرار رکھیں،بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہ جیت کے تسلسل کو سیمی فائنل تک برقرار رکھیں۔منگل کو دبئی سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے،جتنے بھی میچز ہوئے ہیں ان میں کوشش یہ ہی تھی کہ ہر بندہ اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائے۔ایک سوال کے جواب پر بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ میچ نہایت اہم ہے، اپنی مستقل کارکردگی کو اس میچ میں بھی دہرانے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں جتنے بھی میچ کھیلے ہیں، ان سب میں کچھ نہ کچھ ٹھیک ہونے والا ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ہم ڈسکشن کرتے ہیں اور پریکٹس میں اسے اپلائی بھی کرتے ہیں۔انہوں نے حسن علی کے بارے میں کہا کہ بطور کپتان میں سوچ ہی نہیں سکتا کہ حسن علی کو باہر بٹھاوں،وہ میرا اہم بولر اور میچ ونر ہے۔ اس نے ہمیں میچز اور ٹورنامنٹ جتوائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھا ؤآتا رہتا ہے اور ایک کھلاڑی کو اسی موقع پر ضرورت ہوتی ہے کہ اس کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ میں نہیں بلکہ پوری ٹیم حسن علی کو بیک کر رہی ہے اور جتنا مضبوط کھلاڑی ہے مجھے پوری امید ہے کہ وہ کم بیک کرے گا اور سیمی فائنل اور فائنل میں اچھی کارکردگی دکھائے گا۔بائیو سکیور ببل کے حوالے سے بابر کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ڈسٹرب ہوتے ہیں اور ببل لائف مشکل ہوتی ہے۔ ہم نے دو ڈھائی سال ببل میں کھیلا ہے اور ہمیں مشکلات بھی ہوئی ہیں۔بطور کھلاڑی آپ کو اپنا ذہن بھی ریلیکس کرنا پڑتا ہے اور تھوڑا دبا بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔ میں یہاں پر ٹیم مینجمنٹ خاص کر کھلاڑیوں کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے بائیو سکیور ببل میں خود کو قائم رکھا ہے۔انہوں نے ٹیم کے حوالے سے کہا کہ اس وقت جو آٹھ نو لڑکے ہیں یہ وہ ہی ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی کھیلے تھے اور یہ مسلسل کھیلتے آ رہے ہیں۔ یہ گروپ کافی اچھا ہے۔بابر اعظم کا اپنی کپتانی کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں دو سال سے کپتانی کر رہا ہوں اور بطور کپتان میری یہ ہی کوشش ہوتی ہے کہ ہر کھلاڑی اور ٹیم کو لے کر چلو۔مجھے ورلڈ کپ کے لیے میری مرضی کی ٹیم ملی ہے اور اس سے میرا اعتماد بڑھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker