واشنگٹن،ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جو بائیڈن کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا ہتھیار ڈالنے کی طرح کیا گیا اگر میں ہوتا تو طاقت کے ساتھ انخلا کرتا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ حکومت میں ہوتے تو افغانستان سے ہماری فوجیوں کا انخلا طاقت کے اظہار کے ساتھ ہوتا۔ جوبائیڈن نے شرمناک طریقے سے انخلا کیا جو ہتھیار ڈالنے کی طرح تھا۔افغان طالبان سے گزشتہ برس امریکی فوج کے بحفاظت انخلا کا معاہدہ کرنے والے سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کسی بھی صورت بگرام ایئربیس کو خالی نہیں کرتی اور افغانستان سے نکلنے کے بعد بھی ہماری فورسز کے پاس بگرام ایئربیس کا کنٹرول برقرار رہتا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بگرام ایئربیس چین کی جوہری تنصیبات سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے اس لیے اب چین بگرام پر بآسانی قبضہ کرکے دیگر ممالک کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔سابق امریکی صدر نے فوج کے سربراہ اور جنرلز کو اس تمام صورت حال ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ فوجی جنرلز کو امریکی صدر بائیڈن کو طاقت کے ساتھ انخلا اور بگرام ایئربیس نہ چھوڑنے پر قائل کرنا چاہیئے تھا۔