اہم خبریںپاکستان

حکومت ایک ہی روزمیں قومی اسمبلی سے 7بل منظور کروانے میں کامیاب

اسلام آباد،حکومت اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ایک ہی روز میں قومی اسمبلی سے 7بل منظور کروانے میں کامیاب ہو گئی ، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع اور نیب قانون میں تیسری ترمیم کے اطلاق سے متعلق دو آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کردیئے گئے ، اپوزیشن کی جانب سے تین بار کورم کی نشاندہی ،حکومت دوبار کورم پورا کرنے میں کامیاب رہی ،آخری بل کی منظوری پر کورم ٹوٹ گیا ، اجلاس آج شام پانچ بجے تک ملتوی کرنا پڑ گیا ،اپوزیشن ارکان جادو ٹونے سے کورم مکمل نہیں ہوتا کے نعرے لگاتے رہے ۔

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس پینل آف چیئر امجد علی خان کی صدارت میں ہوا ،قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی ،،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کی تقرری کیلئے کمیٹی کا اعلان سپیکر قومی اسمبلی کا استحقاق ہے، سینیٹ چیئرمین کا استحقاق نہیں کہ اس کا ا علان کریں، ایوان بالا کا احترام ہے لیکن منتخب نمائندے یہاں بیٹھے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کو اپنا آئینی حق استعمال کرنا چاہئے، عبدالقادر پٹیل نے قومی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی ہے ،انشا اللہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئے گی،بتایا جائے کہ لاکھوں روپے لینے والے مصباح الحق اور وقار یونس نے کیا کام کیا،دونوں کی کوچنگ میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص تھی،،دوران اجلاس مسلم لیگ ن کے رکن شیخ فیاض الدین نے کورم کی نشاندہی کردی تاہم کورم پورا نکلا ،وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے نیب دوسری اور تیسری ترمیم کے بلز 2021ایوان میں پیش کئے ،قومی اسمبلی میں قومی احتساب بیوروبل 2021کی منظوری کا عمل جاری تھا کہ اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی ،،کورم کی نشاندہی آغا رفیع اللہ نے کی ، ووٹوں کی گنتی کے دوران ارکان شغل میلے میں مصروف رہے ،لیگی رکن مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ سپیکر صاحب کس کا انتظار کر رہے ہیں، جس پر حکومتی ارکان نے جواب دیا کہ لندن والے کا انتظار کر رہے ہیں، جواب سن کر ایوان ، موجود ارکان کے قہقہوں سے گونج اٹھا ،آغا رفیع اللہ نے کہا کہ لگتا ہے جادو منتر سے ارکان پورے کئے جا رہے ہیں، ایوان میں جادو منتر چھو کے نعرے لگائے گئے ،آغا رفیع اللہ نے زور دار آواز میں سوال کیا ۔کتنے کم ہیں ٹھاکر ؟یہ کورم ایسے پورا نہیں ہوگا ،عبدالقادر پٹیل نے آواز لگائی ہاوس کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،حکومت نے ایک گھنٹے کے کاوشوں کے بعد کورم پورا کرلیا ،،کورم پورا ہونے پر قومی اسمبلی نے نیب بل 2021بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ،بل کی منظوری سے پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت کو توسیع دی گئی ہے،قومی اسمبلی نے دارلحکومت میں رفاعی اداروں کی رجسٹریشن اور تدارک ذخیرہ اندوزی بل 2021 مشترکہ اجلاس کو منظوری کے لئے بھیج دیے، دونوں بلز قومی اسمبلی سے منظور جبکہ سینیٹ سے منظور نہیں ہوئے تھے، قومی اسمبلی نے نظام انصاف برائے کمسن ،قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ،صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ اور خواتین کو کام کرنے کی جگہوں پر ہراساں کئے جانے کے خلاف بلز کی منظوری دے دی، جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کا بل دوہزار اکیس بھی منظر کرلیا گیا ،جبری گمشدگی بل میں ایک ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے، سرکاری حصول انضباطی اتھارٹی بل 2021 کی منظوری کے دوران کورم پورا نہ نکلا جس پر ایوان کی کاروائی منگل کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردی گئی ،اپوزیشن نے رگڑے تے رگڑا دے رگڑا کے نعرے لگائے ،قبل ازیں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی کوریج سے روکے جانے پر صحافیوں نے قومی اسمبلی گیلری سے واک آوٹ کیا ،وزیر مملکت علی محمد خان نے صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،سپیکر صاحب کے ایما پریقین دلاتا ہوں کہ آئندہ ایسے کسی اجلاس سے قبل صحافتی تنظیم سے ملکر طریقہ کار طے کیا جائے گا ،سپیکر صاحب سے جلد ہی پی آراے کی ملاقات کروائی جائے گی اور مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے گا،وزیر مملکت علی محمدخان کی ایوان میں یقین دہانی کے بعد صحافیوں نے پریس گیلری کا واک آوٹ ختم کردیاقومی اسمبلی میں کورم پورا کرنے کے لئے ایک گھنٹہ ارکان کا انتظار کیا جاتا رہا دوبار کورم پورا کرکے سات قوانین منظور کئے تو تیسری بار کورم ٹوٹ گیا جس پر اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کرنا پڑ گیا اپوزیشن نے کورم پورا نہ ہونے پر رگڑے تے رگڑا دے رگڑا کے نعرے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker