اہم خبریںدلچسپ

پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر، دلہا یاک پر دلہن کو گھر لے آیا

ہنزہ، ہنزہ کے علاقے سوست میں پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث دلہا سالوں پرانی ثقافت اپنانے پر مجبور ہوگیا۔ہنزہ کے بالائی علاقے گوجال میں پاک چین سرحد کے قریب واقع گائوں سوست میں پولیس اہلکارکی شادی تھی جس نے پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث دلہن کو رخصتی کے بعد اپنے گھر لانے کے لیے سالوں پرانی ثقافت اپنالی۔دلہا رخصتی کے بعد گھر آنے کے لیے نہ صرف خود ہمالین یاک پر سوار ہوا بلکہ دلہن کو بھی یاک پر بٹھا دیا۔اس موقع پر دلہا کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے اور وہ کسی بڑی گاڑی کا خرچہ بھی برداشت نہیں کرسکتا ، اس لیے ہم نے اپنی پرانی ثقات کو دوبارہ سے اپنایا ہے۔دلہا کاکہنا تھا کہ یاک پر سواری کی ایک وجہ پیٹرول کا مہنگا ہونا ہے اور دوسرا اپنی ثقافت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے، بارات لانیکے لیے لوگوں نے نت نئے انداز اپنانا شروع کردیے ہیں، پر ہم نے اپنی سالوں پرانی ثقافت کے تحت یاک کا انتخاب کیا۔دلہا کا مزید کہنا تھا کہ شادی پر خوشی بھی ہو رہی ہے تاہم مہنگائی کی وجہ سے پریشانی بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker