کراچی،لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں پیر کو کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا،اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان حوالے کی۔خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے اور وہ 20 نومبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔