اہم خبریںپاکستان

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں خوشگوار ماحول میں بریفنگ ہوئی ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے قائدین کو اعتماد میں لینا مقصد تھا جن کو اعتماد میں لے لیا گیا، سب کی خواہش تھی کہ پارلیمانی لیڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، نئی صورتحال پر پارلیمانی لیڈرز سمیت اہم رہنمائو ں کو آگاہ کیا جائے، ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ دی جبکہ آرمی چیف نے سوالات کے جوابات دئیے، اپوزیشن لیڈر و دیگر قائدین نے نقطہ نظر بیان کیا جبکہ میں نے حکومتی موقف پیش کیا۔

پیر کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہتے تھے کہ خطے کی نئی صورتحال پرپارلیمانی لیڈران کو آگاہ کیا جائے ، چنانچہ آج ڈی جی آئی ایس آئی نے ایک پریزنٹیشن دی ،آرمی چیف نے جو سوالات اٹھے ان کا جواب دیا، لیڈر آف دی اپوزیشن نے جو اپنا نقطہ نظر بیان کیا اور دیگر اپوزیشن قائدین نے حکومتی موقف کو وہاں پیش کرنے کی کوشش کی کہ افغانستان میں ہمارا نقطہ نظر یہ ہے ، یہ پیشرفت ہوئی ہے ، اپوزیشن کے قائدین کو اعتماد میں لینا ہمارا مقصد تھا ،انہیں اعتماد میں لیا گیا، پوری صورتحال سے آگاہ کیا گیا، تفصیلات چونکہ ان کیمرہ سیشن تھیں ،اس پر بات نہیں کی جاسکتی اس کا میں پابند ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جس ماحول میں گفتگو ہوئی ،ماحول بڑا اچھا تھااور بڑے حوصلہ سے ایک دوسرے کا نقطہ نظر سنا گیا۔میڈیا سے گفتگو میںاپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ بڑی اچھی پریزنٹیشن تھیں اور بڑے اچھے ماحول میں سوال وجواب ہوئے۔شہباز شریف نے تحریک لبیک پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر پوچھے گئے سوال جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ میٹنگ ان کیمرہ تھی اورکہا کہ میٹنگ بہت اچھی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker