اہم خبریںپاکستان

ناراض ہو کر جانیوالے شاہ زیب کو موٹروے پولیس نے واپس گھر تک پہنچا دیا

اسلام آباد ،گھر سے ناراض ہو کر جانیوالے شاہ زیب کو موٹروے پولیس نے واپس گھر تک پہنچا دیا، ایک اور واقعہ کے دوران ٹرالر میں لگی آگ پر بروقت قابو پاکر کسی بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 سالہ شاہ زیب جو کہ راولپنڈی کا رہائشی تھا گھر سے ناراض ہو کر چلا گیا ۔ جس کی اطلاع موٹروے پولیس کو دی گئی۔ کلر کہار پر بسوں کی چیکنگ کے دوران شاہ زیب کو تلاش کرکے بس سے اتار لیا گیا اور اس کے والد رفاقت کو اطلاع دے دی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے موقع پر پہنچ کر اپنے بیٹے کو ساتھ لے گئے اور موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ اس کے علاوہ ایک اور واقعہ کے دوران برہان کے قریب لاہور سے افغانستان جانے والا ٹریلر نمبر KBL-1958 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے موٹر وے پولیس کی پیٹرولنگ ٹیم نے دیکھتے ہی ٹریلر کو روک لیا اور آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور کسی بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker