مکہ مکرمہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کی جانب سے قونصل ویلفئیر پاکستان قونصلیٹ جدہ ماجد حسین میمن صاحب کے اعزاز میں ان کا تین سالہ دورانیہ مکمل ہونے پر الوادعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں پی ٹی آئی مکہ ٹیم اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کے افسران ،قونصل افیئر اور سروسز جناب رمیز صاحب ، پاسپورٹ آفس کے افسران ثنا الدین صاحب اور اویس صاحب اور کامران بٹ صاحب اور مکہ مکرمہ کے سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیات سمیت صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی محمد عزیر بھٹہ اور سنئیر نائب صدر پی ٹی آئی کرک ڈاکٹر خالد عظیم خٹک نے خصوصی شرکت کی اور ماجد حسین میمن صاحب کو سعودی عرب میں کمیونٹی کے لیے انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اس موقعہ پر ماجد حسین میمن نے پی ٹی آئی مکہ مکرمہ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام میں صدر پی ٹی آئی مکہ مکرمہ ڈاکٹر انور جاوید ،انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب ارسلان شاہد سنی ،مکہ مکرمہ کی معروف کاروباری شخصیت غلام حسن بیداللہ اور فاروق محمد بیداللہ ممبر کوارڈینیٹر پی ٹی آئی مکہ مکرمہ جنرل سیکرٹری سید وسیم واجد ، سنئیر نائب صدر ارشد سیال ، ویلفیر سیکرٹری ہاشم علی ،فنانس سیکرٹری چوہدری شہزاد ، یوتھ سیکرٹری عدیل اکرم ،لیبر آفئیر سیکرٹری قیصرسندھو،ممبر کوآرڈینیٹر عبداللہ سندھو اور دیگر نے شرکت کی ۔