
اسلام آباد،سی ڈی اے کی جانب سے راول چوک اور بہارہ کہو کے علاقوں میں انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی تعمیرات مسمار جبکہ عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے راول چوک اور بہارہ کہو کے علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا جس دوران غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا جبکہ عارضی تجاوزارت ہٹا دی گئیں۔اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے مجسٹریٹ کور فراہم کیا۔